بیدر۔15؍جنوری۔(اعتمانیوز)۔
ریلوے سفر کے دوران کسی بھی ناخوشگوار یا مجرمانہ کاروائیوں کے شکار ہونے کی صورت میں مسافروں کو فوری تحفظ کی مدد کیلئے جنوب مغربی ریلوے انتظامیہ نے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر182شروع کیاہے۔ مسافر فوری طورپر اس
نمبر پر کال کرکے مدد حاصل کرسکیں گے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریل کا سفر کرتے وقت کسی مسافر کا سامان چوری ہونے‘ خواتین مسافر کے ساتھ مجرمانہ معاملہ‘ قتل ‘ڈکیتی‘ غنڈپ گردی ‘حادثے‘ آتشزنی‘ اسملنگ‘ دھماکہ خیز مواد دکھائی دینا‘ تمباکو نوشی وغیرہ کی شکایت ٹول فری نمبر182پر کیا جاسکتا ہے۔***